لاہور: ایف آئی اے کا مونس الہیٰ کے دفتر پر چھاپہ، منیجر گرفتار

لاہور: ایف آئی اے کا مونس الہیٰ کے دفتر پر چھاپہ، منیجر گرفتار
ایف ٓائی اے کی ٹیم نے این ٓائی سی ایل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کے دفتر پرچھاپہ مار کر منیجر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایف ٓائی اے کی ٹیم نے این ٓائی سی ایل کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے لیےجب مونس الٰہی کے دفترپرچھاپہ مارا تو اس وقت دفتر میں ان کے مینیجر عبد المالک موجود تھے۔ ایف ٓائی اے حکام نے ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این ٓائی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم سابق وفاقی وزیر حبیب اللہ وڑائچ کا بیٹا محسن جو ان دنوں لندن میں روپوش ہے، مونس الٰہی کا دوست ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ اس سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی دوستی سامنے آگئی لیکن مسلم لیگ (ق) ان ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں۔ دوسری جانب ایف ٓائی اے حکام نے این ٓائی سی ایل کیس کے ملزموں سے ایک ارب 68 کروڑ روپے کی رقم برآمد کر لی۔ اس سے قبل ملزم ایک ارب 60 کروڑ روپے جمع کراچکے تھے تاہم اب ان کی جانب سے آٹھ کروڑ چار لاکھ روپے کی بقایا رقم کے چیک بھی جمع کرادیئے گئے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz