کوسوو:پہلے پارلیمانی انتخابات میں ہاشم تھاچی کا کامیابی کا دعوٰی

کوسوو:پہلے پارلیمانی انتخابات میں ہاشم تھاچی کا کامیابی کا دعوٰی
سربیا سے آزادی کے تین سال بعد منعقد ہونے والے کوسوو کے پہلے پارلیمانی انتخابات میں ہاشم تھاچی نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے، ہاشم تھاچی نے یہ اعلان اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کیا۔ غیر مصدقہ نتائج کے مطابق ہاشم تھاچی کی جماعت کو مخالف کی نسبت چھ فیصد ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔ ہاشم تھاچی کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف کوسوو کو اکتیس فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کی مخالف ڈیموکریٹک لیگ آف کوسوو نے پچیس فیصد ووٹ لیے ہیں۔ ہاشم تھاچی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو ایک بڑی فتح ملی ہے اور کوسوو کے عوام نے واضح فیصلہ دے دیا ہے۔ ان نتائج کی تصدیق ہونے کے بعد ہاشم تھاچی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کی مدد درکار ہوگی۔ کوسوو کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ووٹنگ کی شرح اڑتالیس فیصد رہی۔ کوسوو میں یہ قبل از وقت انتخابات اکتوبر میں اس وقت کی حکومت کی اتحادی جماعت ایل ڈی کے کے حکومت سے علیحدہ ہو جانے کی وجہ سے منعقد ہوئے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz