پاکستان کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی، گیلانی

پاکستان کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی، گیلانی
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ہے جس میں دہشتگردی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو عدم اعتماد کی فضا کو ختم کرنا ہو گا اور وزیر اعظم گیلانی کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گیلانی کا افغانستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ جبکہ انہوں نے بتایا کہ وکی لیکس کے حوالے سے بہت سے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کا بہت خیال رکھا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz