خیبر ایجنسی ڈرون حملے: لشکر اسلام کے تین کمانڈروں سمیت 21 ہلاک

خیبر ایجنسی ڈرون حملے: لشکر اسلام کے تین کمانڈروں سمیت 21 ہلاک
خیبر ایجنسی کے حملوں میں لشکر اسلام کے تین اہم کمانڈروں سمیت 21 شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تیراہ کے علاقہ سپاہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر پانچ میزائل داغے جس کے نتیجے میں لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت دس شدت ہلاک ہوگئے۔ ایک دوسرے حملہ میں ڈرون طیاروں نے سندانہ ننگرو سر میں لشکر اسلام کے مرکز پر میزائل حملہ کیا۔ جس سے لشکر اسلام کے اہم کمانڈر علی مرجان سمیت پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ تیراہ کل میں بھی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ جس میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ وادئی تیراہ میں دو دنوں کے دوران ڈرون حملوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ وادی تیرہ میں تیسرے ڈرون حملے میں 6 شدت پسند جاں بحق ہوئے ہیں. مذید ہلاکتوں کا خدشہ ہے. علاقے میں خوف حراس پھیل گیا ہے.

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz