پاکستان سے قابضین کا چھٹکارہ چاہتے ہیں: نواز شریف

 پاکستان سے قابضین کا چھٹکارہ چاہتے ہیں: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ پاکستان کے قیام کا مقصد اسٹیبلشمنٹ کی غلامی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے قابضین کا چھٹکارہ چاہتے ہیں اور ملک پر صرف سترہ کروڑ عوام کا غلبہ ہونا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم پر ترس آتا ہے کیونکہ ان کی کوئی عذت نہیں ہے۔ نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون توڑنے والوں کا محاسبہ نہ کیا تو یہ ملک مزید تباہی کی طرف جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک مزید مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ غربت، بیروزگاری اور کرپشن سب مارشل لا کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹرز کا ساتھ دینے والے اصل مسلم لیگی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اس ملک کی باغ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ بھی دو تہائی اکثریت لیکر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا پی پی پی کے ساتھ تین معاہدے ہوئے جو ردی کی نظر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش بننے کے بعد بھی سبق حاصل نہیں کیا اور اب بلوچستان میں بھی ایسی کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں بنگالیوں کا کلیدی کردار تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر مارشل لا نہ لگتے تو ہم بھی چین اور کوریا کے ہم پلہ ہوتے۔ انہوں نے عوام کو مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر مبارک باد دی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz