شدید دھند کے باعث لاہور ائرپورٹ بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور ائرپورٹ بند کر دیا گیا
شدید دھند کے باعث لاہور ائرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ موٹر وے لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور پشاور سے برہان تک بند ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے لاہور میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کا رخ دیگر ائر پورٹس کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سفر سے پہلے ائرپورٹ پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کرلیں۔ ادھر لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور پشاور سے برہان تک وزیبلٹی صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دھند کے باعث رات کو سفر سے گریز کیا جائے۔ فیصل آباد میں دھند کی وجہ سے تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz