پٹرول مہنگا، ن لیگ کی قومی اسمبلی میں تحریک التوا

پٹرول مہنگا، ن لیگ کی قومی اسمبلی میں تحریک التوا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بے پناہ اضافے پر جہاں لوگ چیخ اٹھے ہیں وہیں۔ مسلم لیگ ن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔ تحریک التوامیں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عوام کوسال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی حکومت لوگوں سے جینے کا حق چھین چکی ہے۔ انڈسڑیل سیکٹربجلی وگیس کی کمی اوران کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سےمزید تنزلی کا شکارہوجائے گا جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اس لیے ایوان کی روزمرہ کی کارروائی روک کراس اہم مسئلے پربحث کی جائے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz