پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر کا معاملہ پارلیمنٹ کے سپرد کرتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے کوشاں ہیں، قیام امن کیلئے کارروائی کا فیصلہ صوبائی حکومت کرسکتی ہے،پارلیمنٹ لاجزکے منصوبے کا فیصلہ ہاوٴس کے حوالے کرتا ہوں۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کئی سوالات پروضاحتی جوابات دئیے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے کوشاں ہیں،قومی اسمبلی میں کراچی کی صورتحال پر بحث ہوسکتی ہے،تاہم کراچی میں کارروائی کا فیصلہ صوبائی حکومت ہی کرسکتی ہے۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ لاجزکی تعمیر کے منصوبے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کی لاگت دوارب نوے کروڑ نہیں ہے، منصوبے کیلئے اکتالیس کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاجز کا معاملہ پارلیمینٹیرینز افیئرز ڈویژن کا ہے،منصوبے کا فیصلہ ہاوٴس کے حوالے کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاجز کے منصوبے کا افتتاح خوشی سے نہیں کیا تھا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz