کرپشن کے بااثر ملزموں کو پکڑا جائے، چیف جسٹس

کرپشن کے بااثر ملزموں کو پکڑا جائے، چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے اصل ملزمان کو پکڑا جائے، با اثر لوگوں پر ہاتھ نہ ڈالنے کا کلچر ختم ہونا چاہئے۔ نیشنل انشورنس کارپوریشن کرپشن سکینڈل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اٹھارہ ارب روپے کا سکینڈل ہے، معمولی کرپشن نہیں، ملک و قوم کا پیسہ اتنی آسانی سے ہضم نہیں کرنے دیں گے۔ان کا کنہا تھا کہ صحیح تحقیقات کریں، ملزمان کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں یا پیسے واپس لائیں۔ چیف جسٹس کا ایف آئی اے حکام کو کہنا تھا کہ آپ کو ایک بیچارا ایاز خان مل گیا ہے، اسے جیل میں ڈال کر سب الزام تھوپ رہے ہیں، دیگر ملزمان کو بھی پکڑیں۔ جسٹس رمدے نے کہا کہ ملزمان مفرور ہیں اور ایف آئی اے کچھ نہیں کر رہی۔ سیکریٹری کامرس ظفر محمود نے عدالت میں بتایا کہ اداروں کے کمرشل آڈٹ کا اختیار سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو منتقل ہو چکا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے کیس کی تفتیش تبدیل کرنے پر سیکرٹری داخلہ کو وقفے کے بعد طلب کر لیا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz