مصر:پاکستانی سفیر سیما نقوی کی شہریوں کے انخلا کیلئے طیارہ بھیجنے کی درخواست

اہرہ: قاہرہ میں پاکستانی سفیر سیما نقوی نے شہریوں کے انخلا کے لئے سی و ن تھرٹی طیارہ بھیجنے کی درخواست کردی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصرمیں ڈیڑھ سو سے دو سو پاکستانی خاندان ہیں اور یہ تمام افراد خیریت سے ہیں۔ آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے مصر میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مصرف کا استحکام چاہتا ہے ۔اس وقت مصر کے مختلف شہروں میں سات سو سے آٹھ سوپاکستانی موجود ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد خیریت سے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے۔ ضرورت پڑنے پر پاکستانیوں کے انخلا کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔دوسری جانب قاہرہ میں پاکستانی سفیر سیما نقوی نے آج نیوز سے بات چیت میں کہا کہ مصر میں حالات خراب ہیں لیکن پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے حکومت سے سی ون تھرٹی طیارہ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz