کنٹینر کیس، سپریم کورٹ کا ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

کنٹینر کیس، سپریم کورٹ کا ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم
سپریم کورٹ نے ایف بی آرکونیٹوکنٹینرزکیس میں اربوں روپے کا ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کا کہنا تھا کہ سینتیس ارب روپے کا نقصان محض ایک جھلک ہے۔ گیارہ ہزار نیٹو کنٹینرز کی گمشدگی کا انکشاف دنیا نیوز نے کیا تھا ۔ نیٹوکنٹینرکیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پتہ نہیں کہ افغان ٹریڈ کے نام پرشراب اور اسلحے سمیت اور کیا کیا سمگل ہوتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز نے خبر بریک کی تو پتہ چلا کہ اتنی بڑی کرپشن ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا جوبھی نیٹوکنٹیرزکے نام پرہونے والی سمگلنگ کی تحقیقاتی رپورٹ پڑھے گا چونک جائے گا۔ انہون نے کہا ملک کی سڑکوں پراس وقت سمگلنگ کا سامان پھیلا ہوا ہے۔ ملکی معیشت تباہ کی جارہی ہے۔ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے ریمارکس دیئے کہ جب ہتھکڑیاں لگیں گی تو باقی سچ بھی سامنے آ جائے گا۔ سپریم کورٹ نے نیٹوکنٹینرسکینڈل کے تمام فریقین کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئےیکم جنوری 2007 سے24دسمبر 2010 تک تمام ممبر کسٹمز، سابق چئیر مین ایف بی آر ، کولیکٹرز سیکریٹری تجارت اور خزانہ ، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس، ڈی جی این ایل سی کے ناموں کی فہرستیں کل تک طلب کر لی ہیں۔ چئیر مین ایف بی آرسلمان صدیق اور ممبر کسٹم سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ نیٹوکنٹینر کیس کی آئندہ سماعت ستائس جنوری کوہوگی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz