جسٹس جاوید اقبال کے بھائی نے والدین کے قتل کا اعتراف کر لیا


جسٹس جاوید اقبال کے بھائی نے والدین کے قتل کا اعتراف کر لیا
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا. چھوٹا بھائی نوید اقبال قاتل نکلا. نوید اقبال نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرلیا ہے. کل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا.
نوید اقبال کی گرفتاری سے پہلے تفتیشی ٹیم نے جسٹس جاوید اقبال کو اعتماد میں لیا. نوید اقبال سے سی سی پی او اور ایس پی سی آئی اے نے قتل کے اگلے روز ہی تفتیش شروع کر دی تھی. نویدا قبال کو والدین سے اختلاف تھا. قتل کی وجہ جائیداد کا تنازعہ بتائی گئی ہے. صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نوید اقبال کو شامل تفتیش کرنے کی تصدیق کردی ہے. ان کہنا ہے کہ کافی ہائی پروفائل کیس تھا. کافی لوگوں سے کئی حوالوں سے تفتیش کی گئی.
جسٹس جاوید اقبال کے والد ڈی آئی جی ریٹائڑڈ عبدالحمید اوراہلیہ کو دس دن قبل شام چھ بجے کے قریب ان کے گھر کیولری گراؤنڈ میں گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا. کرایہ دار خواتین نے انہیں مردہ حالت میں دیکھا تو سکورٹی گاڑد کو بتایا، جس نے پولیس کو اطلاع کی.

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz