پشاور : دو بم دھماکوں میں ڈی ایس پی سمیت چھ افراد شہید

پشاور : دو بم دھماکوں میں ڈی ایس پی سمیت چھ افراد شہید
پشاور میں کوہاٹ روڈ اور اچینی چوک میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد شہید ہو گئے۔ پہلا دھماکا پشاور میں کوہاٹ روڈ پر رنگ روڈ پل کے قریب ہوا جو خود کش بم دھماکا تھا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی رشید خان سمیت پانچ افراد شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ دنیا نیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے میں ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا اتنا روز دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا۔ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار اور تین راہ گیر شامل ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی رینڈنگ پسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ دھماکے سے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دوسرا دھماکا پشتہ خرہ میں ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ اچینی چوک میں ہونے والے اس دھماکے میں بھی پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz