سپریم کورٹ : ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنیٰ کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ : ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنیٰ کیخلاف درخواست دائر
ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی نہ دیئے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ امریکا وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ تفتیشی افسروں کو رشوت کے طور پر امریکی ویزے اور سیر کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ میں اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے امریکی سفارتکاروں کو اعلی سطحی سفارشوں کے ذریعے چھڑوا لیا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفتر خارجہ بھی وزارت داخلہ کو کہ چکا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس سفارتکار نہیں۔ یو ایس قونصلیٹ کا بھی کہنا ہے کہ ریمنڈ ٹیکنیکل ایڈوائزر ہے۔ جس کے پاس سفارتی ویزا نہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریمنڈ ڈیوس پرائیویٹ کمپنی چلاتا ہے اور پاکستان میں بزنس آفیشل ویزے پر قیام پزیر تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی نہیں ملنا چاہئے اور حکومت کو ہدایت کی جائے کہ اس پر ملکی قانون کے مطابق شفاف انداز میں مقدمہ چلایا جائے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz