وزیر اعظم کا وزرا کی تعداد اٹھارویں ترمیم کے مطابق کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کا وزرا کی تعداد اٹھارویں ترمیم کے مطابق کرنے کا اعلان
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کابینہ میں ردوبدل کے بعد وزرا کی تعداد اٹھارویں ترمیم کے مطابق کرنے کااعلان کردیا ہے۔ لاہور میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم کابینہ میں کمی اور تبدیلی پارٹی اور اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں بہت کم فرق رہ گیا ہے۔ اپوزیشن جو ایڈوائس کرتی ہے۔ حکومت اسے مان لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سے کوئی سازش نہیں ہورہی۔ حکومت کو دس نکاتی ایجنڈا دینا اظہار اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں جبکہ وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ بھی ہم خود کریں گے۔ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف کے لئے تسلی بخش اقدامات کئے جائیں گے۔ آئندہ بجٹ میں غریبوں کے لئے بجلی،گیس کی قیمتوں میں کمی اور ہیلتھ انشورنس جیسے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz