ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری

ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری
عوامی حکومت نے عوام پر ایک اور بم گراتے ہوئے ٹرین کے کرایوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی ہے،،جی ایم ریلوے آپریشن اشفاق خٹک کا کہنا ہے کہ بیس ہزار ملازمین فارغ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کو بریفنگ دیتے ہوئے جی ایم آپریشن اشفاق خٹک نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ریل کرایوں میں 10 سے 30فیصداضافے کی منظوری دیدی ہے۔ جس پر 10 دن بعد عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مسافرٹرینوں کا کرایہ 10 فیصد اورانٹرسٹی ٹرینوں کا کرایہ 15 فیصد بڑھایا جائے گا۔ ایکسپریس ٹرینوں کا کرایہ 20 فیصد اورنان سٹاپ ٹرینوں کا کرایہ 25 فیصد بڑھایا جائے گا، جبکہ مال گاڑیوں کے کرایے میں 30 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ملازمین کی تعداد 1 لاکھ 45ہزارسے کم ہوکر84ہزار رہ گئی ہے ،جبکہ مزید بیس ہزار ملازمین فارغ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کےلیے ساڑھے گیارہ ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج دیا ہے۔ اس میں سے 6 ارب دس کروڑ روپے انجنوں کی مرمت پرخرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین سے چارسال میں ریلوے خسارے سے نکل آئے گا۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی ریلوے کو5ارب روپے جاری کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz