Posted by Unknown on Thursday, May 31, 2012
ایتھنز(تنویراحمد سنی)یونان کویوروزون کے اندر رہنے کے لیے ایک اورموقعہ فراہم کرنے کافیصلہ پچاس اقتصادی ماہرین کے گروپ نے متفقہ فیصلہ دیاہے کہ یونان کومزید ایک موقع دیاجائے تاکہ وہ اپنی معیثت کوبحال کرنے کے لیے مزید اقدامات کرسکے۔یورپی اقتصادی ماہرین کاکہناہے کہ یونان کے یوروزون سے نکلنے کی صورت میں ناصرف یورپی یونین بلکہ یوروکرنسی کوبھی ایسی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑسکتاہے جس سے نکلنا بہرحال ممکن نہیں ہوگا۔اطالوی،جرمنی اوردیگر یورپی ماہر اقتصادیات کاکہناہے کہ یونان کے حالیہ بحران کی وجہ سے پوری دنیااوریورپی منڈیاں متاثر ہوئی ہیں جوکہ اس جانب اشارہ ہے کہ اگر یونان یوروزون سے الگ ہوتاہے تو یوروزون کے باقی ممالک کوبھی بچاناممکن نہ ہوسکے گاجس کااثر یوروکرنسی پرپڑنے سے یورپی یونین کوعالمی منڈیوں میں شدید اقتصادی بحران کاسامنا کرناپڑسکتاہے۔برسلز میں ہونے والے اس اجلاس میں ماہرین اقتصادیات نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیاہے جس میںپچاس ماہرین کی رائے شامل ہیں کہ یونان کومزید ایک موقع فراہم کرناچاہیے اوراس کے بحران کومل کرحل کرناچاہیے تاکہ یونان سمیت پوری یورپی یونین کواستحکام دیاجاسکے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 31, 2012
ایتھنز(اجالانیوز)پاکستانیوں نے مفت کامال کھانے والے افغانیوں کومار مار
کربھرکس نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق امونیامیں واقع حاجی مہرطارق کے ہوٹل
پرکافی دنوں سے تین افغانی کھانا کھانے کے بعد بغیرپیسے اداکیے چلے جاتے
تھے جس پرایک روز طارق نے ان کوکہاکہ وہ سابقہ اورموجود پیسے اداکریں جس
پرافغانیوں نے ان کودھمکایااوربدمعاشی دکھائی جس پر حاجی طارق نے کہاکہ وہ
افغان کمیونٹی کے صدر کوبلاتاہوں توانھوں نے اپنے صدر کوبھی گالیاں دیں
اورحاجی طارق کوبھی تڑی لگانے کے بعد وہاں سے چلتے بنے اس صورت حال پرحاجی
طارق نے اپنی پاکستانی تاجر برادری کومطلع کیااورواقعہ کے متعلق آگاہ کرتے
ہوئے کہاکہ ان کی مدد کی جائے کیونکہ یہ صرف ان کانہیں پوری پاکستانی
کمیونٹی کامعاملہ ہے جس پرامونیا کی تمام تاجر برادری کی جانب سے ان کومکمل
حمایت کایقین دلایاگیااورموقع کے انتظارمیں رہے تینوں افغانیوں کی قسمت
خراب کے وہ بدھ کی دوپہر دوبارہ وہاں پرآموجود ہوئے اورکھانے کے مانگا جس
پران سے سابقہ اورموجودہ رقم کاتقاضہ کیاگیاتوحسب معمول انھوںنے بدمعاشی سے
کام لیناچاہاموقع کے انتظارمیں پاکستانی تاجروں اورپاکستانی کمیونٹی کے
سرکردہ افراد نے ان کوگھیر لیااوران کی خوب ٹھکائی کی جس سے ان کونانی یاد
آگئی۔تینوں افغانی کھانے کی بجائے مارکھا کراپنے جوتے بھی چھوڑکروہاںسے جان
بچاکربھاگنے میں کامیاب ہوگے جس کے بعد کافی دیر تک پاکستانی برادری
کامجمع وہاں پرموجود رہااوردیگر افغانیوں اوران کی کمیونٹی کے سرکردہ افراد
کومتنبع کیا۔یادرہے کہ افغانی پاکستانی ہوٹلوں اوردکانوں سے بھتہ وصولی
کرتے تھے اورمفت کی روٹی کھا کرچل نکلتے تھے جس پرکئی ہفتے قبل پاکستانی
تاجروں نے اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے ان اقدام کوروکنے کاعملی اقرار اورمسجد
درالامن امونیامیں حلف دیاکہ وہ تمام مل کراس کاحل نکالیں گے اوراس کے بعد
بھتہ خوری اورمفت کی روٹیاں توڑنے والے افغانیوں کوانکار کردیاگیااوران
پرواضح کردیاگیاکہ ایسی کسی بھی حرکت کے وہ خود ذمہ دار ہونگے جس کے بعد
کافی امن ہوگیاتھا کہ دوبارہ ان افغانیوں نے مفت کی روٹی کھانے کاارادہ
کیااورمارکھاکرچلتے بنے۔افغانیوں کی وجہ سے یونان کی پرامن فضا کوکافی
نقصان پہنچاہواہے ان کے ہاتھوں گزشتہ دنوں یونان کی بندرگاہ پاترا میں ایک
یونانی بھی قتل ہواتھا جس کے قتل کے بعد تمام تارکین وطن کے لیے کافی مسائل
کھڑے ہوگے اوران کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کاسلسلہ شروع ہوگیاتھا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 31, 2012
ایتھنز (دانش بشیر ) مرکزمنہاج القرآن کپسیلی یونان میں تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر رانا محمد ذوالفقار کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے روحانی محفل منعقد کی گی جس میں یونان بھرسے تمام مذہبی سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیا ت نے شرکت کی قرآ ن خانی کے بعد محفل کا با قاعدہ آغا ز تلاوت قرآن مجید سے ہو ا جس کی سعادت محمدصغیر نے حاصل کی بار گا ہ رسالت ماٰب ۖ میںگلہا ئے عقیدت پیش کرنیوالوں میں مدثر خادم محمد اعجاز محمدسلامت شامل تھے نقابت کے فرائض تیمور طارق نے سر انجام دیے اس روخانی محفل میں خصوصی خطا ب امیر تحریک منہاج القرآن یونا ن علا مہ شہباز احمد صدیقی نے کیا انھوں نے قرآن و حدیث کی رو شنی میں حاضرین کا بتا یا کے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور ہر چیز کو فنا ء ہے بقاء صرف اللہ تعالیٰ کو ہے جو روز حشر کا مالک ہے انھوں نے فکر آخرت کے حوالہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کے روز قیامت نفسانفسی کا عالم ہو گا نہ باپ بیٹے کا ہو گا اور نہ اُس دن ما ں اپنے بیٹے کا پہچانے گی ہر ایک کو اپنی اپنی پڑی ہو گی اُس دن انسان کی بخشش کا دارومدار اُس کے اعمال پر ہوگا اس لیے آج ہم کو چاہیے کے اس دنیاوی زندگی میں اللہ سے اپنے گناہو ں کی معافی مانگیں اور اپنی زندگیوں کو خوف خدا اور عشق رسول ۖ میں گزاریں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے اور آخر میں مرحومہ مغفرہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی کے اللہ تعالیٰ اُن کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے (آمین) اس ایصال ثواب کی روخانی محفل میں شرکت کرنیوالوں میں تحر یک منہاج القرآن یونا ن کے ناظم حاجی محمد شفیق اعوان نائب سینئر صدر ملک جاوید اقبال نا ظم عبدالجبار سلہری صدر منہاج القرآن کپسیلی تجمل نذیر امتیاز عالم جعفری میاں وقار لادیاں عابد حسین کھوکھر حاجی محمد اکر م ڈار چوہدری مستنصرعلی گھرال راجہ جہانگیر اور دیگر شامل تھے محفل کے احتتام پر مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
ایتھنز(سکندرریاض چوہان)مقامی پولیس نے ایک یونانی وکیل کوحراست میں لے کر اس کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ہیں جس نے ایک چوالیس سالہ پاکستانی کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کرمقامی مائگریشن کے دفترمیں جمع کرائی تاکہ وہاں سے پاکستانی کارہائشی پرمٹ حاصل کیاجاسکے۔پولیس کے مطابق پنتیس سالہ یونانی وکیل ایک چوالیس سالہ پاکستانی جوکہ ایک یونانی خاتون سے شادی شدہ ظاہرکیاجارہاتھاکاجعلی سرٹیفکیٹ بناکرمقامی دفترمیں جمع کرایاگیا جس پرحکام نے اس کی صحت پرشک ہونے کی بنا پرتحقیق کی تومعلوم ہواکہ وہ جعل سازی سے تیار کیاگیاہے ۔انسداد جرائم کے محکمے نے مزید تفتیش کرکے پنتیس سالہ یونانی وکیل کوحراست میں لے لیااوراس کی جانب سے جمع کرائے گے مزید دس کیسوں کوبھی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے نکال لیاہے ابتدائی معلومات کے مطابق مزید تین کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اسی وکیل کی جانب سے جعل سازی سے کاغذات جمع کراکے رہائشی پرمٹ حاصل کیے گے ہیں۔پولیس نے مقامی مزید تفتیش کاآغاز کردیاہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
ایتھنز(سکندرریاض چوہان)پیریا سے کیفیسیاچلنے والی ایتھنز الیکٹرک ٹرین کے اسٹشن آغیونیکولاؤ پرنامعلوم متعصب یونانیوں نے ایک پاکستانی کوشدید تشددکانشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی جس کانام ظاہرنہیں کیاگیاکہیں جانے کے لیے رات گیارہ بجے کے قریب الیکٹرک ٹرین کے اسٹشن آغیونیکولاؤ پرموجود تھاکہ اچانک چند یونانی نوجوانوں نے اس کوگھیر لیاجنھوں نے اس کوڈنڈوں اورلاتوں گھونسوں سے پیٹنا شروع کردیاپاکستانی نوجوان اس دوران مدد کے لیے چلاتارہاتاہم کوئی بھی اس کی مدد کونہ پہنچاتاہم تھوڑی دیر بعد متعصب انتہاپسند یونانی نوجوان اس کوشدید زخمی حالت میں چھوڑکروہاں سے فرار ہوگے ۔مضروب پاکستانی کوزخمی حالت میں ایتھنز کے کات ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ایتھنزمیں متعصب یونانی نوجوانوں اورنیونازی نظریات کی جماعت خریسی اووگی کے غنڈوں کی جانب سے تارکین وطن بالخصوص پاکستانیوں کوتشدد کانشانہ بنائے جانے کے اکثر واقعات پیش آرہے جس پرحکومت اورانتظامیہ بھی بے بسی کااظہارکرتی نظرآتی ہے جس سے ایشیائی تارکین وطن کے اندر عدم تحفظ کاشدید احساس پایاجاتاہے۔ان متعصبانہ کارروائیوں اورغنڈہ گردی کے خلاف ایتھنز کے علاقہ کالیتھیاجہاں کافی تعداد میں تارکین وطن کوتشدد کانشانہ بنایاگیاہے کوپاکستانی ،غیر متعصب یونانی تنظیموں،انسانی حقوق کی جماعتوں اوردیگر تنظیموں کے زیراہتمام ایک احتجاجی جلوس ایتھنز کے علاقہ کالیتھیا کے پلاتیہ دواکی میں دوجون کی شام چھ بجے نکالاجائے گا جس میں پاکستانی برادری کوشرکت ک اپیل کی گئی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
ایتھنز(اجالانیوز)عدالت میں بم کی جھوٹی اطلاع پرعمارت کوخالی کرالیاگیا۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یونان کے نجی ٹیلی ویژن انیٹنا کوایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں ایتھنزاپیلٹ کورٹ کی عمارت میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس پرپولیس کواس کال کے متعلق بتایاجوچالیس منٹ کے بعد پھٹ سکتاہے پر فوری طورپر ہنگامی صورت حال کے تحت عمارت کوخالی کراکے بم سکواڈ کے عملے کی مدد سے پوری عمارت کی تلاشی لی تاہم کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد عمارت کومحفوظ قرار دے دیاگیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
ایتھنز)اجالانیوز)یونان نے بالآخر22.6بلین ڈالر(اٹھارہ بلین یورو) کی امداد حاصل کرہی لی یونانی اداروں نے سکھ کاسانس لے لیا چار بڑے بینکوں کورقوم دی جائیں گی۔خبررساں ادارے اے پی پی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ یونان کوعالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بائیس اعشاریہ چھ بلین ڈالر کاامدادی پیکج حاصل ہوگیاجس سے ملکی قرضوں کی ادائیگی اوردیگر اخراجات کے لیے یونان کے چار بڑے بینکوںکوسرمایہ فراہم کیاجائے گاجس میں نیشنل بینک یونان(ایتھنیکی ترپیزا)کو سات اعشاریہ تینتالیس بلین یورو،پیریوس بینک کو چار اعشاریہ سات بلین یورو،یوروبینک کوتین اعشاریہ ستانوے بلین یورو اورالفابینک کوایک اعشاریہ نوبلین یورو حاصل ہوئے ہیں۔یونانی بینکوں کوملنے والی امداد کے بعد یونانی اسٹاک ایکس چینج سمیت ایشائی حصص مارکیٹس اوریورپی مارکیٹوں میں اضافے کارجحان دیکھاگیاہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
لندن(اجالانیوز)برطانوی حکام بھی گڑبڑاگے نائب وزیراعظم نے وزیر داخلہ کے بیان کومسترد کردیا۔چند روزقبل برطانوی وزیر داخلہ تھیرسامے نے ایک مقامی اخبار کودیے جانے والے انٹرویومیں کہاتھاکہ یونان اوردیگر یورپی ممالک سے آنے والے یوروزون کے شہریوں کوبرطانیہ میں کام کرنے کے لیے آنے میں ایک پالیسی پرغورکیاجارہاہے جس کے تحت ان ممالک سے آنے والے محنت کشوں کوروکاجاسکے گا۔وزیر داخلہ کے اس بیان کویورپی اورعالمی اخبارات نے نمایاں طورپر شائع کیاتھا جس کے بعدنائب وزیر اعظم نک کلیگ نے ان کے بیان کوغلط انداز میں پیش کیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ ان کے کہنے کامقصد یہ تھاکہ یونان اوردیگر یورپی ممالک جوکہ مالی مشکلات کاسخت شکارہیںاوراس سے بچنے کی جدوجہد کررہے ہیں اس صورت میں ان ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ برطانیہ کارخ کرسکتے ہیں اگر ایسی صورت حال پیش آئی تو اس چلینج سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کی جارہی ہے نہ کہ سرحدوں کوبند کرنے یاان کے داخلے کوروکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
ایتھنز(سمیع اللہ بٹ )گذشتہ اتوار ایتھنز کے معروف عالقہ میتا مارفوس میں بھی پاکستان تحریک انصاف یونان نے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی۔اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس محمد وحید عباس اور سحر چیمہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف یونان کی مرکزی باڈی کے عہدیداران سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت شہباز احمد کاہلوں نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولۖ کی سعادت سیٹھ یٰسین کے مقدر میں لکھی گئی۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض دیتے ہوئے سمیع اللہ بٹ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ،بعد ازاں جنرل سیکریٹری مہر فیصل نے لوگوں کو پی ٹی آئی کے منشور سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر نائب صدر ملک فرحان بوبی ،حیدر سیال ،جنید احمد ،راجہ نصر اللہ ،مہر اقبال ،وحید عباس ،محمد منیر ،محمد ریاض ،فلک شیر ،اور جماعت علی نے اپنے مختصر خطابات میں کہا کہ اس وقت عمران خان ہی لوگوں کی آخری امید ہیں جو پاکستان کی تقدیر سنوار سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے تن من دھن سے شانہ بشانہ چلیں گے۔پاکستان تحریک انصاف یونان کے صدر راجہ آصف کیانی تحریک انصاف کے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بنائے گئے منشور اور اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ذیلی کمیٹی میتامارفوس کا اعلان کیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ راجہ نصراللہ اور مہر اقبال ،چیئرمین فلک شیر خان ،وائس چیئرمین محمد منیر ،صدر محمد نوید ،سینئر نائب صدر وحید عباس ،نائب صدر جماعت علی ،جنرل سیکریٹری شاہد نواز ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سحر چیمہ ،فنانس سیکرییٹری محمد الیاس ،رابطہ سیکریٹری محمد اجمل،چیف آرگنائزر فخر شہزاد کا انتخاب کیا گیا ۔ذیلی کمیٹی کے تمام عہدیداران سے صدر پاکستان تحریک انصاف یونان راجہ آصف کیانی نے حلف لیا اور ذیلی کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
ایتھنز(یوسف چوہدری)پاکستان تحریک انصاف یونان کے ایک اہم اجلاس میںسرگرم کارکنان چوہدری حیدر سیال اور جنید احمد کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں مرکزی باڈی میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ۔تمام عہدیداران کی مشاورت سے چوہدری حیدر سیال کو چیف آرگنائزر اور جنید احمد کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب کیا گیاجبکہ اس موقع پر الحاج بشیر شاد کا چیئرمین کلچرل ونگ کے عہدے کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر حیدر سیال ،جنید احمد اور الحاج بشیر شاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالروں کے عوض ملک کو امریکی جنگ میں جھونکنے والے یہ غدار حکمران پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں جو اپنی قوم اور فوج کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں اگر حکومت نے دبائو میں آکر سپلائی بحال کی تو یہ اجتماعی خودکشی کے مترادف ہوگا،انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پل پل تحریک انصاف کیلئے وقف ہے اور ہمیں عہدوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔اس موقع پر طارق کنجاہی نے اپنے ایک شعر میں کہا کہ'' ہم نے تریاق ظلم بونا ہے لوگ فصل نجات کاٹیں گے''رانا محمد اکرم نے کہا کہ میرا ناطہ ن لیگ سے دس سال پرانا تھا مگر ن لیگ کی غلط پالیسیوں اور پی پی پی کو چار سال تک ملک لوٹنے میں مدد فراہم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لوگ عوام سے وفادار نہیں اگر انہیں اپنا ذاتی مفاد عزیز نہ ہوتا تو یہ بیانات کی بجائے عملی اقدامات کرتے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت واحد پاکستان تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو ملک وقوم کو اس کے خواب کی تعبیر دے سکتی ہے ۔مہر اعجاز نے کہاکہ منافقانہ سیاست کے باعث عوام کا لیڈر شپ سے اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔صدر پاکستان تحریک انصاف یونان نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ توہین آمیز رویہ روا رکھا ہے جبکہ ہمارے حکمران امریکہ کے آگے مسلسل کاسہ لیسی کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کواپنی عیاشیوں کے سوا کسی چیز سے کوئی غرض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن کو کسی صورت بھی بحال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملکی دفاعی نظام کو اوربیرونی جارحیت سے نمٹنے کے لئے جامعہ پالیسی بنانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کو گرائے بغیر ڈرون حملے بند نہیں ہونگے ، امریکہ ہماری سرحدوں کے اندر گھس کر ہمارے نہتے اوربے گناہ پاکستانی شہریوں کو بے رحمی سے ماردیتاہے اور ہمارے حکمران صرف احتجاج ہی کرتے ہیںمگر پاکستان تحریک انصاف ایسے کسی بھی کرادار کی حامی جماعت نہیں یہ نوجوانوں کی جماعت ہے جو اپنا حق لینا جانتے ہیں اور عنقریب تحریک انصاف پاکستان میں حکومت کر رہی ہو گی اور کرپشن کرنیوالے جیلوں میں بند ہوں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
برادری کے بہترین مفاد کی خاطر تمام پاکستانیوں بھائیوں کو ممبر شپ لینی چاہیے،چوہدری شبیر دھامہ صدارتی امیداوار
ایتھنز(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی یونان کے صدر اور صدارتی امیداوار چوہدری شبیر دھامہ نے کہا ہے کہ ہر فرد ملت کے مقدر کا ستارہ ہے اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داریاں نبھائے تو معاشرہ بہتر ہوسکتا ہے۔ چوہدری شبیر دھامہ نے کہا اس وقت کیمونٹی کو اتحاد و اتفاق کی اہم ضرورت ہے اور تمام برادری کو چاہیے کہ ایک پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے پاکستان کیمونٹی اتحاد یونان کی ممبر شپ ضرور لیں ۔چوہدری شبیر دھامہ نے کہا کہ ہم سپریم کونسل کے رکنیت سازی کیلئے عملی اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور اس موقع پر تمام مذہبی جماعتوں کی طرف سے مثبت رد عمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چوہدری شبیر دھامہ نے کہا کہ تمام پاکستانی بھائیوں کو مذہبی راہنمائوں کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان کیمونٹی اتحاد کا حصہ بننا چاہیے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
ہم ممبر شپ میں تعاون کیلئے تمام مذہبی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،حاجی محمد افضل
ایتھنز(نمائندہ خصوصی)پاکستان ایسویسی ایشن یونان کے صدر اور صدارتی امیدوار حاجی محمد افضل نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کیمونٹی کی ممبر شپ کیلئے سپریم کونسل کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے تمام مذہبی جماعتوں کو خراج تحسین پیشکیا انہوں نے کہا کہ یہ ایکخوش آئند بات ہے جس کے کیمونٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور حالیہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اتحاد و اتفاق کی اہم ضرورت تھی جس میں تمام مذہبی جماعتوں کا تعاون پاکستان کیمونٹی کیلئے ایک خوشگوار ہو اکا جھونکا ہے ۔حاجی محمد افضل نے کہا کہ ایسے میں تمام پاکستانی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ بھی رکنیت سازی کے اس عمل میں شامل ہو کر پاکستان اور برادری کے بہترین مفاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
چلتی ٹرین میں بنگلہ دیشی مسافر پرچاقو سے حملہ، نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب
ایتھنز (سید اشیر حیدر) منگل کی صبح وسطی ایتھنز میں واقع امونیا میٹرو اسٹیشن پر پہنچنے والی ٹرین میںموجود ایک نامعلوم شخص نے بنگلہ دیشی تارکین وطن پر اچانک چاقو سے حملہ کردیا ، عینی شاہدین کے مطابق یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ اعتراف میں موجود مسافروں کی مداخلت سے پہلے ہی حملہ آور ٹرین سے اُتر کر بھیڑمیں غائب ہوگیا ،معلوم ہوا ہے کہ اچانک اِس نامعلوم شخص نے بنگلہ دیشی کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی اور اِس کی گردن اور پیٹ میں تیز دھار چاقو سے دو وار کیئے ، بوگی میں موجود مسافروں نے بنگلہ دیشی مسافر کا خون بہتا دیکھ کر پولیس کومطلع کیا ،موقع پر موجود لوگوںنے شک ظاہر کیا ہے کہ حملہ کرنے والا نوجوان یونانی تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں بنگلہ دیشی شہری لوٹ مار کی واردات کا نشانہ بنا ہے کیونکہ اِس کی جیب سے 130 یورو کی رقم بھی غائب ہے ،جبکہ پولیس نے امونیا میٹرو اسٹیشن میں لگے کیمروں کی مدد سے حملہ آور لٹیرے کی تلاش شروع کر رکھی ہے،مزید برآں بنگلہ دیشی شہری کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, May 30, 2012
پاترا جیل کی انتظامیہ نے مزید قیدی قبول کرنے سے انکار کردیا
ایتھنز (سید اشیر حیدر) یونان کے تیسرے بڑے شہرپاترا میں موجود آگیو استیفانوس نامی جیل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب مزید قیدی قبول نہیں کریں گے ، تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے جیل حکام کے ایک اجلاس یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جیل میں 650 قیدیوں کی گنجائش ہونے کے باوجود اِس وقت قیدیوں کی تعداد820 تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث قیدیوں کی مناسب دیکھ بھال میں دشواریوں کا سامنہ ہورہا ہے ، جیل انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کئی قیدی جگہ کم ہونے کے سبب فرش پر سوتے ہیں ،جبکہ وزارت کی جانب سے فی قیدی فراہم کیا جانے والا فنڈ بھی یومیہ ساڑھے تین(3,50) یورو سے کم کرکے دو (2)یورو کردیا گیا ہے اورجیل کی نگرانی پر معمورسیکورٹی عملے میںکمی کے نتیجے میں قیدیوں کی حفاظت بھی سخت متاثر ہوئی ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ (اپیلاسی) ملک بدری کے منتظر غیر ملکی قیدیوں کی بھی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے ، اُنہوں نے یونان کے سرحدی شہر (سیرس) کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں 700 قیدیوں کیلئے تعمیر کی جانے والی جیل صرف عملے کی کمی کے باعث زیر استعمال نہیں ہے جبکہ کچھ ایسا ہی حال جزیرہ کریتی کی (خانیہ ) جیل کا بھی ہے جسے استعمال میں لاکر اِن مشکلات کا حل باآسانی نکالا جاسکتا ہے مگر حکومت کوئی اقدام کرتی نظر نہیں آتی ، جیل انتظامیہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے جائزمطالبات پورے نہ کیئے گئے تو وہ ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کریں گے ۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, May 27, 2012
راولپنڈیّ(اجالانیوز) یونان سے بے دخل ہونے والے 59پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔ایف آئی اے نے تمام افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان سے بے داخل کئے جانے والے 59 افراد میں سے 49 کا تعلق گجرات ،5 کا پشاور اور 5 افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔یہ تمام لوگ غیر قانونی اور بغیر کسی دستاویزات کے یونان میں روز گار کیلئے داخل ہوئے تھے جنہیں یونان انتظامیہ نے گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کیا ۔راولپنڈی ائیر پورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے ان افراد کو حراست میں لیکر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, May 27, 2012
ایتھنز(اجالانیوز)تارکین وطن کی حمایت کرنے پرنیوڈیموکریٹک کی سیرزا پرزبردست تنقید۔نیوڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان یانیس میخالاکیس کاکہناہے کہ پاترامیں افغان پناہ گزین کے ہاتھوں قتل ہونے والے یونانی کے واقعہ پریونانی شہریوںکااحتجاج ان کاحق ہے تاہم اس کوسیاسی رنگ دیناسراسرعوام کودھوکہ دینے کے مترداف ہے جبکہ بائیں بازو کی جماعتSYRIZAکی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کی بے جا حمایت سے ان کوسرابھارنے کاموقع ملاہے۔ان کاکہناتھاکہ سیرزا ،خریسی اووگی اوردیگر جماعتیں اس کوسیاسی رنگ دے کرشہر میں فسادات کی فضابنارہے ہیں تاکہ اپنے اپنے مقاصد حاصل کرسکیں۔ان کاکہناتھاکہ ملزمان کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے اورواقعات کی مکمل انکوائری کی جائے تاہم غیرقانونی تارکین وطن کی حمایت خطرناک عمل ہے اورسیرزا ماحول کوخراب کرنے میں برا بر کی شریک ہے جوچاہتی ہے کہ یونان کوغیرقانونی تارکین وطن کے ہاتھوں غیرمحفوظ بنادیاجائے۔ان کاکہناتھاکہ غیرقانونی تارکین وطن کی وجہ سے ملک کے امن عامہ کو ہروقت خطرہ لاحق ہے جس کے لیے ٹھوس پالیسی اورلائحہ عمل کاہوناازحد ضروری ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ملک کے ایک چوتھائی محنت کش بے روزگاری کاشکارہیں اورپندرہ لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کسی نہ کسی کام کی تلاش میں رہتے ہیں جس کے باعث ملک کوانتہائی زیادہ نقصان کاسامناہے۔انھوں نے کہاکہ تمام حالات کودیکھ کربھی بائیں بازو کے اتحادکی جماعت سیرزا غیرقانونی تارکین وطن کی حمایت کرتی ہے جوکہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, May 27, 2012
ایتھنز(اجالانیوز)روسی چرچ یونان کے بے گھر افراد کے لیے پانچ لاکھ یورو کی مدد دے گا۔رو س کے آرتھوڈوکس چرچ کی جانب سے روس بھر کی خانقاہوں اورعوام سے ماہ جنوری میں اپیل کی گئی تھی کہ وہ یونان میں بے گھر افراد کی مدد کے لیے کم از کم پانچ لاکھ یورو کی امداد روانہ کریں اورہر کوئی اس کے لیے اپنا حصہ ڈالے تاکہ ان کومدد فراہم کی جاسکے۔روسی آرتھوڈوکس چرچ کے رہنما پارترخ کیرل کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر بائیس مئی کومطلوبہ امداد اکٹھی کرلی گئی جس کوجلد ہی یونانی چرچ کے حوالے کیاجائے گاجوبے گھر افراد کوخوراک دینے کے لیے خرچ کرے گی۔روسی چر چ نے اپنی اپیل میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ دوتاچارسوروبل تک اداکریں یعنی اڑھائی تادس یورو تک جس پرروسی عوام نے اس اپیل پرامداد دینی شروع کردی۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, May 27, 2012
ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز کے پناہ گزین مرکز کے باہر جمع ہوئے غیرقانونی پناہ گزینوں نے مرکز کے عملے کے ساتھ جھڑپ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگے دوپناہ گزین گرفتارکرلیے گے۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کی شاہراہ پیترورالیس پرواقع پناہ گزین مرکز کے باہر ہر روز بڑی تعداد میں غیرقانونی پناہ گزین جمع ہوجاتے ہیں جوکہ سیاسی پناہ کے حصول کے لیے اپنی درخواستوں کوجمع کرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔جمعہ کے روز بڑی تعداد میں جمع ہوئے پناہ گزینوں کوپولیس اہلکاروں نے مرکزی دروازے سے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں اورپناہ گزینوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پناہ گزینوں نے پولیس والوں پرمختلف اشیا پھینکنی شروع کردی جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگے۔پولیس کے دیگر نفری کے پہنچنے پرحالات کوقابوکرلیاگیااورہنگامہ آرائی کرنے اورپناہ گزینوں کومشتعل کرنے کے الزام میں دوبنگلہ دیشی پناہ گزینوں کوگرفتارکرلیاگیا۔پولیس کے کاکہناہے کہ اس وقت ڈیڑھ سوکے قریب افراد باہرجمع تھے۔دریں اثنا پولیس نے سلامینا نامی شاہراہ پر واقع ایک رہائش گاہ سے بھاری تعداد میں ڈنڈے اوردیگر اشیابرآمد کرلی ہیں جوکہ ہنگامہ آرائی کی خاطر وہاں پررکھی گئی تھیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, May 27, 2012
ایتھنز(تنویراحمد سنی)مختلف یورپی تجزیہ نگاروں نے اپنے کالموں میں یونان کی مبینہ طورپر یورپی زون سے اخراج ہونے کی خبروں پراپنے کالموں کارخ ایک نئے انداز میں موڑ لیاہے۔ان کاخیال ہے کہ یورپ یونین اوریوروزون سے نکلنے کے بعد یونان کاہمسائیہ ملک ترکی جوکہ کافی عرصہ سے یورپی یونین کی رکنیت کامتمنی ہے کویوروزون میں لیاجاسکتاہے جس کامطلب ہے کہ یوروزون میں ایک مضبوط اسلامی اقدار کے ملک کونمائندگی دیناکیونکہ ترکی ایک مضبوط طاقت رکھتاہے جس کاجرمنی اورپیرس میں بھی کافی اثرورسوخ ہے۔مختلف یورپی اخبارات اورمیڈیا میں بھی اسی نوعیت کی گفتگوکی جارہی ہے جس سے یورو زون میں ایک ایسے مسلمان ملک کوشامل کرنے کاخطرہ ظاہر کیاجارہاجومعاشی طورپر کافی بہتر ہے جبکہ اس کے اندر مسلم قوم کی بہت بڑی تعداد راسخ العقیدہ ہونے کے بنا پریورپی معاشرے کے لیے خطرہ بن سکتاہے اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی سیاسی پالیسی کسی وقت بھی یورپی یونین کے ان کے ممالک کے لیے دشواریاں کھڑی کرسکتاہے جن کویورپی یونین کی اندرون خانہ اوربیرون خانہ مکمل حمایت اوران کی معاونت حاصل ہے جس میں اسرائیل سرفہرست ہے۔کالم نگار،تجزیہ کار اوریورپی میڈیا کاسارا زور اس بات پر ہے کہ یونان کوکسی طرح بھی یوروزون سے باہرنہیں جانا چاہیے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, May 27, 2012
ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز کے قریبی علاقے ویرونا کے کاراؤلی پارک میں سالانہ تارکین وطن کامیلہ لگے گا جس میں مختلف انسانی حقوق،ڈاکٹرز،تارکین وطن اوردیگر اداروں کی جانب سے سٹال لگائے جائیں گے اوراس موقع پرمختلف ممالک کے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔اس میلے کے انعقاد میں مرکز برائے عالمی تعلقات عامہ برائے معاشرت،یونانی سرکاری ملازمین اورنجی ملازمین کی تنظیمیں یے سے،انسانی حقوق برائے یونان،ہیلنک فورم برائے تارکین ،مرکز برائے محنت کش یونان،ڈاکٹر آف دی ورلڈسمیت دیگر اداروں نے تعاون کرکے اس کے انعقاد کی کوششیں کی ہیں۔ستائیس مئی اتوار کوہونے والے اس میلے میں مختلف مقررین بھی خطاب کریں گے جن میں تارکین وطن کے نمائندے معاویہ احمد،البانوی صحافی جس کوحکومت یونان نے ملک چھوڑنے یاڈی پورٹ ہونے کاکہاتھا نیکوس آگوس اوردیگر مقررین خطاب کریں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, May 27, 2012
پاترا میں یونانی شہری کے سترہ سالہ افغان قاتل نے صحت جرم سے انکار کر دیا
پاترا(اجالانیوز)پاترا میں افغانی قاتلوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے تیس سالہ یونانی شہر ی کے واقعہ کے بعد پاترامیں خریسی اووگی کے غندوں نے اودھم مچارکھاہے اورہر روز مختلف ہتھیاروں کے ساتھ سڑکوں پرنکل کربلاتفریق تارکین وطن کواپنی کارروائیوں کانشانہ بناتے ہیں۔خریسی اووگی کے غنڈوں اورمقامی طورپربنائی گئی تنظیم پیریاکی پاتراکی کے درجنوں افراد نے پاترامیں تارکین وطن کے خلاف محاذ کھول رکھاہے جس کے باعث پولیس نے مجبور ہوکر پاترا سے تارکین وطن کوپکڑناشرو ع کردیاہے۔پولیس نے بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے تارکین وطن کوگرفتارکرکے ان کومختلف مقامات پرمنتقل کرناشروع کردیاہے تاکہ شہر کی فضاپرامن رہے۔خریسی اووگی کے غنڈوں نے پولیس کے ساتھ بھی جھڑپیں کی ہیں اوران پرپتھراؤ کرنے کے علاوہ ان پرآتش گیر مادہ بھی پھینکتے رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے واضح کیاگیاہے کہ حراست میں لیے جانے والے غیرقانونی تارکین وطن کوڈی پورٹ کیاجائے گا۔یادرہے کہ پاترا یونان کی ایک اہم بندرگاہ ہے جہاں سے اٹلی اورفرانس کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے ہرروز بحری جہاز روانہ ہوتے ہیں پاتراسے جانے والے جہاز زیادہ تراٹلی کی بندرگاہوں سے ہوکرجاتے ہیں اس وجہ سے یہاں پربہت بڑی تعدادمیں غیرقانونی پناہ گزینوں کی موجود ہے جوکہ اٹلی جانے والے جہازوں پرجانے والے تجارتی ونجی گاڑیوں کے اندرخصوصاٹرکوں کے اندر چھپنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اٹلی جاسکے اس کوشش میں بے شمار تارکین وطن اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, May 27, 2012
ظالموں قاضی آرہاہے ایتھنز میں پارلیمنٹ کے باہر ناراض و مشتعل مظا ہرین کا دوبا رہ اکٹھ
ایتھنز(اجالانیوز)پاکستان میں ایک سیاسی نعرہ تھاکہ ظالموں قاضی آرہاہے لیکن یونان میں یہ نعرہ بھی مقبولیت اختیار کرتاجارہاہے جس میں کہاجارہاہے کہ یونان دشمنوں بچوں حکومت مخالف مظاہرین کیمپ لگانے آرہے ہیں۔گزشتہ سال حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے یورپ بھر کے مظاہرین نے یونانی افراد کے ساتھ اظہاریک جہتی کی خاطر پارلیمنٹ سکوائر پرخیمے نصب کرکے یونانی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیاتھااوریونانی عوام کے ساتھ اظہاریک جہتی کیاتھا۔گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی یہ مشتعل ،ناراض مظاہرین ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ سکوائر پرجمع ہونے شروع ہوگے ہیں اورہرروز یہ پولیس کوگالیاں دیتے ،حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے،یورپی یونین اورعالمی اداروں کی جانب سے یونانی عوام کے استحصال کووجہ جانتے ہوئے اکٹھے ہوکرحکومت کے خلاف اپنے غصے کااظہارکرتے ہیں۔ان مظاہرین کی آمد سے قبل ایتھنز بھر میں یہ فضابنائی گئی تھی ظالموں سنبھل جاؤ ہم آرہے ہیں
Read more »