پاکستانیوں نے مفت کامال کھانے والے افغانیوں کومار مار کربھرکس نکال دیا

ujala ujaala news
ایتھنز(اجالانیوز)پاکستانیوں نے مفت کامال کھانے والے افغانیوں کومار مار کربھرکس نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق امونیامیں واقع حاجی مہرطارق کے ہوٹل پرکافی دنوں سے تین افغانی کھانا کھانے کے بعد بغیرپیسے اداکیے چلے جاتے تھے جس پرایک روز طارق نے ان کوکہاکہ وہ سابقہ اورموجود پیسے اداکریں جس پرافغانیوں نے ان کودھمکایااوربدمعاشی دکھائی جس پر حاجی طارق نے کہاکہ وہ افغان کمیونٹی کے صدر کوبلاتاہوں توانھوں نے اپنے صدر کوبھی گالیاں دیں اورحاجی طارق کوبھی تڑی لگانے کے بعد وہاں سے چلتے بنے اس صورت حال پرحاجی طارق نے اپنی پاکستانی تاجر برادری کومطلع کیااورواقعہ کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مدد کی جائے کیونکہ یہ صرف ان کانہیں پوری پاکستانی کمیونٹی کامعاملہ ہے جس پرامونیا کی تمام تاجر برادری کی جانب سے ان کومکمل حمایت کایقین دلایاگیااورموقع کے انتظارمیں رہے تینوں افغانیوں کی قسمت خراب کے وہ بدھ کی دوپہر دوبارہ وہاں پرآموجود ہوئے اورکھانے کے مانگا جس پران سے سابقہ اورموجودہ رقم کاتقاضہ کیاگیاتوحسب معمول انھوںنے بدمعاشی سے کام لیناچاہاموقع کے انتظارمیں پاکستانی تاجروں اورپاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے ان کوگھیر لیااوران کی خوب ٹھکائی کی جس سے ان کونانی یاد آگئی۔تینوں افغانی کھانے کی بجائے مارکھا کراپنے جوتے بھی چھوڑکروہاںسے جان بچاکربھاگنے میں کامیاب ہوگے جس کے بعد کافی دیر تک پاکستانی برادری کامجمع وہاں پرموجود رہااوردیگر افغانیوں اوران کی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کومتنبع کیا۔یادرہے کہ افغانی پاکستانی ہوٹلوں اوردکانوں سے بھتہ وصولی کرتے تھے اورمفت کی روٹی کھا کرچل نکلتے تھے جس پرکئی ہفتے قبل پاکستانی تاجروں نے اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے ان اقدام کوروکنے کاعملی اقرار اورمسجد درالامن امونیامیں حلف دیاکہ وہ تمام مل کراس کاحل نکالیں گے اوراس کے بعد بھتہ خوری اورمفت کی روٹیاں توڑنے والے افغانیوں کوانکار کردیاگیااوران پرواضح کردیاگیاکہ ایسی کسی بھی حرکت کے وہ خود ذمہ دار ہونگے جس کے بعد کافی امن ہوگیاتھا کہ دوبارہ ان افغانیوں نے مفت کی روٹی کھانے کاارادہ کیااورمارکھاکرچلتے بنے۔افغانیوں کی وجہ سے یونان کی پرامن فضا کوکافی نقصان پہنچاہواہے ان کے ہاتھوں گزشتہ دنوں یونان کی بندرگاہ پاترا میں ایک یونانی بھی قتل ہواتھا جس کے قتل کے بعد تمام تارکین وطن کے لیے کافی مسائل کھڑے ہوگے اوران کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کاسلسلہ شروع ہوگیاتھا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz