مہمند ایجنسی : پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دو خودکش دھماکے ، 20 ہلاک
مہمند ایجنسی کے غلنئی ہیڈ کوارٹر میں پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دو خودکش ھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا اور دفتر کے احاطے میں جرگہ جاری تھا کہ وہاں دو خودکش دھماکے کئے گئے جس سے 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دھماکہ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر جبکہ دوسرا لان میں ہوا۔ زخمیوں اور لاشوں کو غلنئی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو پشاور لے جایا گیا ہے۔