تارکین وطن کی حمایت کرنے پرنیوڈیموکریٹک کی سیرزا پرزبردست تنقید

ایتھنز(اجالانیوز)تارکین وطن کی حمایت کرنے پرنیوڈیموکریٹک کی سیرزا پرزبردست تنقید۔نیوڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان یانیس میخالاکیس کاکہناہے کہ پاترامیں افغان پناہ گزین کے ہاتھوں قتل ہونے والے یونانی کے واقعہ پریونانی شہریوںکااحتجاج ان کاحق ہے تاہم اس کوسیاسی رنگ دیناسراسرعوام کودھوکہ دینے کے مترداف ہے جبکہ بائیں بازو کی جماعتSYRIZAکی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کی بے جا حمایت سے ان کوسرابھارنے کاموقع ملاہے۔ان  کاکہناتھاکہ سیرزا ،خریسی اووگی اوردیگر جماعتیں اس کوسیاسی رنگ دے کرشہر میں فسادات کی فضابنارہے ہیں تاکہ اپنے اپنے مقاصد حاصل کرسکیں۔ان کاکہناتھاکہ ملزمان کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے اورواقعات کی مکمل انکوائری کی جائے تاہم غیرقانونی تارکین وطن کی حمایت خطرناک عمل ہے اورسیرزا ماحول کوخراب کرنے میں برا بر کی شریک ہے جوچاہتی ہے کہ یونان کوغیرقانونی تارکین وطن کے ہاتھوں غیرمحفوظ بنادیاجائے۔ان کاکہناتھاکہ غیرقانونی تارکین وطن کی وجہ سے ملک کے امن عامہ کو ہروقت خطرہ لاحق ہے جس کے لیے ٹھوس پالیسی اورلائحہ عمل کاہوناازحد ضروری ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ملک کے ایک چوتھائی محنت کش بے روزگاری کاشکارہیں اورپندرہ لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کسی نہ کسی کام کی تلاش میں رہتے ہیں جس کے باعث ملک کوانتہائی زیادہ نقصان کاسامناہے۔انھوں نے کہاکہ تمام حالات کودیکھ کربھی بائیں بازو کے اتحادکی جماعت سیرزا غیرقانونی تارکین وطن کی حمایت کرتی ہے جوکہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz