10 نکاتی ایجنڈا، تکمیل کا ٹائم فریم نہ دینے پرنوازشریف کا اظہار تشویش

10 نکاتی ایجنڈا، تکمیل کا ٹائم فریم نہ دینے پرنوازشریف کا اظہار تشویش
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت کی طرف سے دس نکات پر عملدرآمد ٹائم فریم نہ دینے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائم فریم دیے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد میں پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے دیے گئے کچھ نکات پر پینتالیس منٹ میں اور کچھ پر پینتالیس گھنٹوں میں عملدرآمد ہو سکتا ہے۔ پھر بھی ہم نے حکومت کو 45 دن کا وقت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سوچ سمجھ کر 45 دن میں دس نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے حامی بھری ہو گی۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک غیر معمولی حالات کا شکار ہو چکا ہے مسائل کے حل میں تاخیر مسائل میں اضافے کا باعث تو بن سکتی ، انہیں کم نہیں کر سکتی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz