مرکز منہاج القرآن کیپسلی میں رانامحمد ذوالفقار کی والدہ کے ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی

ایتھنز (دانش بشیر ) مرکزمنہاج القرآن کپسیلی یونان میں تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر رانا محمد ذوالفقار کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے روحانی محفل منعقد کی گی جس میں یونان بھرسے تمام مذہبی سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیا ت نے شرکت کی قرآ ن خانی کے بعد محفل کا با قاعدہ آغا ز تلاوت قرآن مجید سے ہو ا جس کی سعادت محمدصغیر نے حاصل کی بار گا ہ رسالت ماٰب ۖ میںگلہا ئے عقیدت پیش کرنیوالوں میں مدثر خادم محمد اعجاز محمدسلامت شامل تھے نقابت کے فرائض تیمور طارق نے سر انجام دیے اس روخانی محفل میں خصوصی خطا ب امیر تحریک منہاج القرآن یونا ن علا مہ شہباز احمد صدیقی نے کیا انھوں نے قرآن و حدیث کی رو شنی میں حاضرین کا بتا یا کے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور ہر چیز کو فنا ء ہے بقاء صرف اللہ تعالیٰ کو ہے جو روز حشر کا مالک ہے انھوں نے فکر آخرت کے حوالہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کے روز قیامت نفسانفسی کا عالم ہو گا نہ باپ بیٹے کا ہو گا اور نہ اُس دن ما ں اپنے بیٹے کا پہچانے گی ہر ایک کو اپنی اپنی پڑی ہو گی اُس دن انسان کی بخشش کا دارومدار اُس کے اعمال پر ہوگا اس لیے آج ہم کو چاہیے کے اس دنیاوی زندگی میں اللہ سے اپنے گناہو ں کی معافی مانگیں اور اپنی زندگیوں کو خوف خدا اور عشق رسول ۖ میں گزاریں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے اور آخر میں مرحومہ مغفرہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی کے اللہ تعالیٰ اُن کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے (آمین) اس ایصال ثواب کی روخانی محفل میں شرکت کرنیوالوں میں تحر یک منہاج القرآن یونا ن کے ناظم حاجی محمد شفیق اعوان نائب سینئر صدر ملک جاوید اقبال نا ظم عبدالجبار سلہری صدر منہاج القرآن کپسیلی تجمل نذیر امتیاز عالم جعفری میاں وقار لادیاں  عابد حسین کھوکھر حاجی محمد اکر م ڈار چوہدری مستنصرعلی گھرال راجہ جہانگیر اور دیگر شامل تھے محفل کے احتتام پر مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz