امریکی وزیر خارجہ کا وزیر اعظم کو فون، ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ اٹھایا

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے ایک بار پھر ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کا معاملہ قانون اور انصاف کے مطابق حل ہو گا۔
ہیلری کلنٹن کی طرف سے وزیر اعظم کو کیے جانے والے فون میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کو وسعت دینے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن نے ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھاتے ہوئے سفارتی استثنیٰ دینے اور ریمنڈ کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔ تاہم وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدلیہ کے پاس زیر سماعت ہے۔ عدالتیں قانون اور انصاف کے مطابق جو بھی فیصلہ کریں گی حکومت اس پر عمل کرے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz