چلتی ٹرین میں بنگلہ دیشی مسافر پرچاقو سے حملہ، نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب


چلتی ٹرین میں بنگلہ دیشی مسافر پرچاقو سے حملہ، نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب 
ایتھنز (سید اشیر حیدر)  منگل کی صبح وسطی ایتھنز میں واقع امونیا میٹرو اسٹیشن پر پہنچنے والی ٹرین میںموجود ایک نامعلوم شخص نے بنگلہ دیشی تارکین وطن پر اچانک چاقو سے حملہ کردیا ، عینی شاہدین کے مطابق یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ اعتراف میں موجود مسافروں کی مداخلت سے پہلے ہی حملہ آور ٹرین سے اُتر کر بھیڑمیں غائب ہوگیا ،معلوم ہوا ہے کہ اچانک اِس نامعلوم شخص نے بنگلہ دیشی کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی اور اِس کی گردن اور پیٹ میں تیز دھار چاقو سے دو وار کیئے ، بوگی میں موجود مسافروں نے بنگلہ دیشی مسافر کا خون بہتا دیکھ کر پولیس کومطلع کیا ،موقع پر موجود لوگوںنے شک ظاہر کیا ہے کہ حملہ کرنے والا نوجوان یونانی تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں بنگلہ دیشی شہری لوٹ مار کی واردات کا نشانہ بنا ہے کیونکہ اِس کی جیب سے 130 یورو کی رقم بھی غائب ہے ،جبکہ پولیس نے امونیا میٹرو اسٹیشن میں لگے کیمروں کی مدد سے حملہ آور لٹیرے کی تلاش شروع کر رکھی ہے،مزید برآں بنگلہ دیشی شہری کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz