گذشتہ اتوار ایتھنز کے معروف عالقہ میتا مارفوس میں بھی پاکستان تحریک انصاف یونان نے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی


ایتھنز(سمیع اللہ بٹ )گذشتہ اتوار ایتھنز کے معروف عالقہ میتا مارفوس میں بھی پاکستان تحریک انصاف یونان نے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی۔اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس محمد وحید عباس اور سحر چیمہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف یونان کی مرکزی باڈی کے  عہدیداران سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت شہباز احمد کاہلوں نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولۖ کی سعادت سیٹھ یٰسین کے مقدر میں لکھی گئی۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض دیتے ہوئے سمیع اللہ بٹ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ،بعد ازاں جنرل سیکریٹری مہر فیصل نے لوگوں کو پی ٹی آئی کے منشور سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر نائب صدر ملک فرحان بوبی ،حیدر سیال ،جنید احمد ،راجہ نصر اللہ ،مہر اقبال ،وحید عباس ،محمد منیر ،محمد ریاض ،فلک شیر ،اور جماعت علی نے اپنے مختصر خطابات میں کہا کہ اس وقت عمران خان ہی لوگوں کی آخری امید ہیں جو پاکستان کی تقدیر سنوار سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے تن من دھن سے شانہ بشانہ چلیں گے۔پاکستان تحریک انصاف یونان کے صدر راجہ آصف کیانی تحریک انصاف کے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بنائے گئے منشور اور اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ذیلی کمیٹی میتامارفوس کا اعلان کیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ راجہ نصراللہ اور مہر اقبال ،چیئرمین فلک شیر خان ،وائس چیئرمین محمد منیر ،صدر محمد نوید ،سینئر نائب صدر وحید عباس ،نائب صدر جماعت علی ،جنرل سیکریٹری شاہد نواز ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سحر چیمہ ،فنانس سیکرییٹری محمد الیاس ،رابطہ سیکریٹری محمد اجمل،چیف آرگنائزر فخر شہزاد کا انتخاب کیا گیا ۔ذیلی کمیٹی کے تمام عہدیداران سے صدر پاکستان تحریک انصاف یونان راجہ آصف کیانی نے حلف لیا اور ذیلی کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz