ایتھنز کے پناہ گزین مرکز کے باہر جمع ہوئے غیرقانونی پناہ گزینوں نے مرکز کے عملے کے ساتھ جھڑپ میں تین پولیس اہلکار زخمی

ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز کے پناہ گزین مرکز کے باہر جمع ہوئے غیرقانونی پناہ گزینوں نے مرکز کے عملے کے ساتھ جھڑپ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگے دوپناہ گزین گرفتارکرلیے گے۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کی شاہراہ پیترورالیس پرواقع پناہ گزین مرکز کے باہر ہر روز بڑی تعداد میں غیرقانونی پناہ گزین جمع ہوجاتے ہیں جوکہ سیاسی پناہ کے حصول کے لیے اپنی درخواستوں کوجمع کرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔جمعہ کے روز بڑی تعداد میں جمع ہوئے پناہ گزینوں کوپولیس اہلکاروں نے مرکزی دروازے سے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں اورپناہ گزینوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پناہ گزینوں نے پولیس والوں پرمختلف اشیا پھینکنی شروع کردی جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگے۔پولیس کے دیگر نفری کے پہنچنے پرحالات کوقابوکرلیاگیااورہنگامہ آرائی کرنے اورپناہ گزینوں کومشتعل کرنے کے الزام میں دوبنگلہ دیشی پناہ گزینوں کوگرفتارکرلیاگیا۔پولیس کے کاکہناہے کہ اس وقت ڈیڑھ سوکے قریب افراد باہرجمع تھے۔دریں اثنا پولیس نے سلامینا نامی شاہراہ پر واقع ایک رہائش گاہ سے بھاری تعداد میں ڈنڈے اوردیگر اشیابرآمد کرلی ہیں جوکہ ہنگامہ آرائی کی خاطر وہاں پررکھی گئی تھیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz