روسی چرچ یونان کے بے گھر افراد کے لیے پانچ لاکھ یورو کی مدد دے گا

ایتھنز(اجالانیوز)روسی چرچ  یونان کے بے گھر افراد کے لیے پانچ لاکھ یورو کی مدد دے گا۔رو س کے آرتھوڈوکس چرچ کی جانب سے روس بھر کی خانقاہوں اورعوام سے ماہ جنوری میں اپیل کی گئی تھی کہ وہ یونان میں بے گھر افراد کی مدد کے لیے کم از کم پانچ لاکھ یورو کی امداد روانہ کریں اورہر کوئی اس کے لیے اپنا حصہ ڈالے تاکہ ان کومدد فراہم کی جاسکے۔روسی آرتھوڈوکس چرچ کے رہنما پارترخ کیرل کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر بائیس مئی کومطلوبہ امداد اکٹھی کرلی گئی جس کوجلد ہی یونانی چرچ کے حوالے کیاجائے گاجوبے گھر افراد کوخوراک دینے کے لیے خرچ کرے گی۔روسی چر چ نے اپنی اپیل میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ دوتاچارسوروبل تک اداکریں یعنی اڑھائی تادس یورو تک جس پرروسی عوام نے اس اپیل پرامداد دینی شروع کردی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz