برادری کے بہترین مفاد کی خاطر تمام پاکستانیوں بھائیوں کو ممبر شپ لینی چاہیے،چوہدری شبیر دھامہ صدارتی امیداوار
ایتھنز(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی یونان کے صدر اور صدارتی امیداوار چوہدری شبیر دھامہ نے کہا ہے کہ ہر فرد ملت کے مقدر کا ستارہ ہے اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داریاں نبھائے تو معاشرہ بہتر ہوسکتا ہے۔ چوہدری شبیر دھامہ نے کہا اس وقت کیمونٹی کو اتحاد و اتفاق کی اہم ضرورت ہے اور تمام برادری کو چاہیے کہ ایک پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے پاکستان کیمونٹی اتحاد یونان کی ممبر شپ ضرور لیں ۔چوہدری شبیر دھامہ نے کہا کہ ہم سپریم کونسل کے رکنیت سازی کیلئے عملی اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور اس موقع پر تمام مذہبی جماعتوں کی طرف سے مثبت رد عمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چوہدری شبیر دھامہ نے کہا کہ تمام پاکستانی بھائیوں کو مذہبی راہنمائوں کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان کیمونٹی اتحاد کا حصہ بننا چاہیے۔