ایتھنز کے قریبی علاقے ویرونا کے کاراؤلی پارک میں سالانہ تارکین وطن کامیلہ لگے گا

ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز کے قریبی علاقے ویرونا کے کاراؤلی پارک میں سالانہ تارکین وطن کامیلہ لگے گا جس میں مختلف انسانی حقوق،ڈاکٹرز،تارکین وطن اوردیگر اداروں کی جانب سے سٹال لگائے جائیں گے اوراس موقع پرمختلف ممالک کے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔اس میلے کے انعقاد میں مرکز برائے عالمی تعلقات عامہ برائے معاشرت،یونانی سرکاری ملازمین اورنجی ملازمین کی تنظیمیں یے سے،انسانی حقوق برائے یونان،ہیلنک فورم برائے تارکین ،مرکز برائے محنت کش یونان،ڈاکٹر آف دی ورلڈسمیت دیگر اداروں نے تعاون کرکے اس کے انعقاد کی کوششیں کی ہیں۔ستائیس مئی اتوار کوہونے والے اس میلے میں مختلف مقررین  بھی خطاب کریں گے جن میں تارکین وطن کے نمائندے معاویہ احمد،البانوی صحافی جس کوحکومت یونان نے ملک چھوڑنے یاڈی پورٹ ہونے کاکہاتھا نیکوس آگوس اوردیگر مقررین خطاب کریں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz