یونان کویورپی یونین میں رہنے کے لیے مزید ایک موقع دیاجائے ۔اقتصادی ماہرین

ایتھنز(تنویراحمد سنی)یونان کویوروزون کے اندر رہنے کے لیے ایک اورموقعہ فراہم کرنے کافیصلہ پچاس اقتصادی ماہرین کے گروپ نے متفقہ فیصلہ دیاہے کہ یونان کومزید ایک موقع دیاجائے تاکہ وہ اپنی معیثت کوبحال کرنے کے لیے مزید اقدامات کرسکے۔یورپی اقتصادی ماہرین کاکہناہے کہ یونان کے یوروزون سے نکلنے کی صورت میں ناصرف یورپی یونین بلکہ یوروکرنسی کوبھی ایسی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑسکتاہے جس سے نکلنا بہرحال ممکن نہیں ہوگا۔اطالوی،جرمنی اوردیگر یورپی ماہر اقتصادیات کاکہناہے کہ یونان کے حالیہ بحران کی وجہ سے پوری دنیااوریورپی منڈیاں متاثر ہوئی ہیں جوکہ اس جانب اشارہ ہے کہ اگر یونان یوروزون سے الگ ہوتاہے تو یوروزون کے باقی ممالک کوبھی بچاناممکن نہ ہوسکے گاجس کااثر یوروکرنسی پرپڑنے سے یورپی یونین کوعالمی منڈیوں میں شدید اقتصادی بحران کاسامنا کرناپڑسکتاہے۔برسلز میں ہونے والے اس اجلاس میں ماہرین اقتصادیات نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیاہے جس میںپچاس ماہرین کی رائے شامل ہیں کہ یونان کومزید ایک موقع فراہم کرناچاہیے اوراس کے بحران کومل کرحل کرناچاہیے تاکہ یونان سمیت پوری یورپی یونین کواستحکام دیاجاسکے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz