پاکستان تحریک انصاف یونان کے ایک اہم اجلاس


ایتھنز(یوسف چوہدری)پاکستان تحریک انصاف یونان کے ایک اہم اجلاس میںسرگرم کارکنان چوہدری حیدر سیال اور جنید احمد کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں مرکزی  باڈی میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ۔تمام عہدیداران کی مشاورت سے  چوہدری حیدر سیال کو چیف آرگنائزر اور جنید احمد کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب کیا گیاجبکہ اس موقع پر الحاج بشیر شاد کا چیئرمین کلچرل ونگ کے عہدے کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر حیدر سیال ،جنید احمد اور الحاج بشیر شاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالروں کے عوض ملک کو امریکی جنگ میں جھونکنے والے یہ غدار حکمران  پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں جو اپنی قوم اور فوج کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں اگر حکومت نے دبائو میں آکر سپلائی بحال کی تو یہ اجتماعی خودکشی کے مترادف ہوگا،انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پل پل تحریک انصاف کیلئے وقف ہے اور ہمیں عہدوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔اس موقع پر طارق کنجاہی نے اپنے ایک شعر میں کہا کہ'' ہم نے تریاق ظلم بونا ہے لوگ فصل نجات کاٹیں گے''رانا محمد اکرم نے کہا کہ میرا ناطہ ن لیگ سے دس سال پرانا تھا مگر ن لیگ کی غلط پالیسیوں اور پی پی پی کو چار سال تک ملک لوٹنے میں مدد فراہم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لوگ عوام سے وفادار نہیں اگر انہیں اپنا ذاتی مفاد عزیز نہ ہوتا تو یہ بیانات کی بجائے عملی اقدامات کرتے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت واحد پاکستان تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو ملک وقوم کو اس کے خواب کی تعبیر دے سکتی ہے ۔مہر اعجاز نے کہاکہ  منافقانہ سیاست کے باعث عوام کا لیڈر شپ سے اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے  ۔صدر پاکستان تحریک انصاف یونان نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ توہین آمیز رویہ روا رکھا ہے جبکہ ہمارے حکمران امریکہ کے آگے مسلسل کاسہ لیسی کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کواپنی عیاشیوں کے سوا کسی چیز سے کوئی غرض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن کو کسی صورت بھی بحال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملکی دفاعی نظام کو اوربیرونی جارحیت سے نمٹنے کے لئے جامعہ پالیسی بنانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کو گرائے بغیر ڈرون حملے بند نہیں ہونگے ، امریکہ ہماری سرحدوں کے اندر گھس کر ہمارے نہتے اوربے گناہ پاکستانی شہریوں کو بے رحمی سے ماردیتاہے اور ہمارے حکمران صرف احتجاج ہی کرتے ہیںمگر پاکستان تحریک انصاف ایسے کسی بھی کرادار کی حامی جماعت نہیں یہ نوجوانوں کی جماعت ہے جو اپنا حق لینا جانتے ہیں اور عنقریب تحریک انصاف پاکستان میں حکومت کر رہی ہو گی اور کرپشن کرنیوالے جیلوں میں بند ہوں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz