پیریا سے کیفیسیاچلنے والی ایتھنز الیکٹرک ٹرین کے اسٹشن آغیونیکولاؤ پرنامعلوم متعصب یونانیوں نے ایک پاکستانی کوشدید تشددکانشانہ بناڈالا

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)پیریا سے کیفیسیاچلنے والی ایتھنز الیکٹرک ٹرین کے اسٹشن آغیونیکولاؤ پرنامعلوم متعصب یونانیوں نے ایک پاکستانی کوشدید تشددکانشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی جس کانام ظاہرنہیں کیاگیاکہیں جانے کے لیے رات گیارہ بجے کے قریب الیکٹرک ٹرین کے اسٹشن آغیونیکولاؤ پرموجود تھاکہ اچانک چند یونانی نوجوانوں نے اس کوگھیر لیاجنھوں نے اس کوڈنڈوں اورلاتوں گھونسوں سے پیٹنا شروع کردیاپاکستانی نوجوان اس دوران مدد کے لیے چلاتارہاتاہم کوئی بھی اس کی مدد کونہ پہنچاتاہم تھوڑی دیر بعد متعصب انتہاپسند یونانی نوجوان اس کوشدید زخمی حالت میں چھوڑکروہاں سے فرار ہوگے ۔مضروب پاکستانی کوزخمی حالت میں ایتھنز کے کات ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ایتھنزمیں متعصب یونانی نوجوانوں اورنیونازی نظریات کی جماعت خریسی اووگی  کے غنڈوں کی جانب سے تارکین وطن بالخصوص پاکستانیوں کوتشدد کانشانہ بنائے جانے کے اکثر واقعات پیش آرہے جس پرحکومت اورانتظامیہ بھی بے بسی کااظہارکرتی نظرآتی ہے  جس سے ایشیائی تارکین وطن کے اندر عدم تحفظ کاشدید احساس پایاجاتاہے۔ان متعصبانہ کارروائیوں اورغنڈہ گردی کے خلاف ایتھنز کے علاقہ کالیتھیاجہاں کافی تعداد میں تارکین وطن کوتشدد کانشانہ بنایاگیاہے کوپاکستانی ،غیر متعصب یونانی تنظیموں،انسانی حقوق کی جماعتوں اوردیگر تنظیموں کے زیراہتمام ایک احتجاجی جلوس ایتھنز کے علاقہ کالیتھیا کے پلاتیہ دواکی میں دوجون کی شام چھ بجے نکالاجائے گا جس میں پاکستانی برادری کوشرکت ک اپیل کی گئی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz