سپاٹ فکسنگ کیس: فیصلہ محفوظ، 5 فروری کو سنایا جائے گا

سپاٹ فکسنگ کیس: فیصلہ محفوظ، 5 فروری کو سنایا جائے گا
آئی سی سی نے سپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فیصلہ 5 فروری کو دوبارہ سماعت کے دوران سنایا جائے گا۔
آئی سی سی کے قائم کردہ ٹریبیونل کے سربراہ مائکل بیلوف نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی تک جیوری کسی بھی قسم کے یک طرفہ فیصلے پر نہیں پہنچی۔ انہیں ابھی کچھ مزید وقت درکا ر ہے۔
تینوں کھلاڑیوں کے وکلا کی ایک ہی رائے تھی کہ ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں شمولیت کی جلدی کرنے کے لیے کوئی غلط فیصلہ نہ کیا جائے۔ جس سے ان کا کریر متا ثر ہو۔ ذرائع کے مطابق یہاں سے کھلاڑیوں کو واپس پاکستان بھیج کر فروری کے مہینے کے پہلے ہقتے میں فیصلہ ای میل کے زریعے کھلاڑیوں اور بورڈ تک پہنچایا جائے گا، اور سب سے پہلے یہ فیصلہ پی سی بی کے حکام کو سنایا جائے گا۔ اور بعد میں پھر یہ میڈیا تک پہنچے گا۔ سماعت کے آخری دن جس ایک سوال پر جیوری خامومش ہو گئی تھی وہ یہ تھا کہ ابھی تک دیڑھ لاکھ پاونڈ کا کچھ پتہ نہیں چلا جو ان کھلاڑیوں کی تلاشیاں لینے کے باوجود ان سے برآمد نہیں ہوئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz