298 ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت مشکوک ہے: الیکشن کمیشن

298 ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت مشکوک ہے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے میٹرک اور انٹر کی اسناد جمع نہ کرانے والے دو سو اٹھانوے ارکان پار لیمنٹ کی اہلیت کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ ان میں وفاقی وزراء بابراعوان، شاہ محمودقریشی، قمرزمان کائرہ، اپوزیشن لیڈرچوہدری نثار، چوہدری شجاعت اور پرویزالہی بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے طلبی کے باوجود تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والوں میں ایک سو بارہ ارکان قومی اسمبلی اور اکیس سینیٹرزہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے ایک سو دو، سندھ اسمبلی کے دس، بلوچستان اسمبلی کے دس اور خیبر پختونخواہ کے پنتالیس ارکان نے بھی میٹرک اور انٹر کی اسناد جمع نہیں کرائیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آٹھ سو اٹھارہ ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں درست قرار دے دی ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz