کراچی: اسکول فیس میں اضافہ، والدین کا احتجاج، شاہراہ فیصل بلاک

کراچی: اسکول فیس میں اضافہ، والدین کا احتجاج، شاہراہ فیصل بلاک
کراچی کے ایک اسکول کی پیرنٹس ایسوسی ایشن نے فیسوں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ فیصل کو بلاک کردیا۔ جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی پبلک اسکول کی پیرنٹس ایسوسی ایشن نے آج اسکول کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کےخلاف احتجاج کیا جس کے باعث شاہراہ فیصل پراسٹار گیٹ کے قریب ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ پولیس نے احتجاج میں شریک لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا جس کئی افراد زخمی ہوگئے۔ لاٹھی چارج کے بعد والدین شاہراہ فیصیل سے ہٹ کر اسکول کے سامنے جمع ہوگئے اور احتجاج جاری رکھا۔ دوسری طرف اسکول انتطامیہ نے چھٹی ہونے کے باوجود بچوں کو اسکول سے نہیں نکلنے دیا۔ محکمہ تعلیم کےڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز محمد منصور موقع پر پہنچ گئے اور والدین سے مذاکرت میں والدین سے کہا کہ اضافی فیس جمع نہ کرائیں۔ فیسوں میں صرف پانچ فیصد اضافے کو یقینی بنایا جائےگا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz