مشکوک ڈگریاں: جعلی ڈگری ہولڈرز کو بچانے کی سازش ہے،چوہدری نثار

مشکوک ڈگریاں: جعلی ڈگری ہولڈرز کو بچانے کی سازش ہے،چوہدری نثار
اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے پر 45 دن میں عملدرآمد کی بجائے صرف تسلیوں سے کام لیا تو مسلم لیگ (ن) کا شدید رد عمل آئے گا، دوسواٹھانوے ارکان اسمبلی کی ڈگری مشکوک قراردینا جعلی ڈگری والوں کوبچانے کی سازش ہے۔ اسلام آبادمیں چوہدری نثارعلی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان کی ڈگری بھی مشکوک قراردی جس کیلئے وہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کوقانونی نوٹس بھیجیں گے۔ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس نہ بھیجنے کا کہا ہے لیکن انہوں نے سیکرٹری کوجواب دیا کہ وہ نوٹس ضرور بھیجیں گے۔ اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ پنجاب کے نئےگورنر لطیف کھوسہ دھیمے، اچھے اور سیاسی انداز سے بات کرتے ہیں اوران کے تعلقات کارمسلم لیگ (ن) کی قیادت سے نہیں بلکہ وزیراعلٰی پنجاب کے ساتھ ہوں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz