سپاٹ فکسنگ کیس:آصف ، عامر اور سلمان بٹ سماعت کے بعد وطن واپسی

سپاٹ فکسنگ کیس:آصف ، عامر اور سلمان بٹ سماعت کے بعد وطن واپسی
اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے بعد محمد آصف، عامر اور سلمان بٹ وطن واپس پہنچ گئے ہیں، محمد عامر کے وکیل شاہد کریم کا کہنا ہے کہ فاسٹ باولر جلد کیس سے بری ہو جائیں گے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور تینوں کھلاڑی میڈیا سے چھپتے چھپاتے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ سماعت سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر کے وکیل شاہد کریم کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نمائندگان نے ہمارا موقف جانبداری سے سنا۔ انہوں نے کہا محمد عامر کیخلاف اوول اور لارڈز ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات تھے، جن میں ےے فاسٹ باولر اوول ٹیسٹ کے الزامات سے بری ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کو فیصلہ سنانے کے لئے مزید وقت کی ہم نے ہی درخواست دی تھی۔ شاہد کریم کا کہنا تھا کہ سماعت مثبت ہوئی ہے اور وہ بہتر فیصلے کے لئے پر امید ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz