کراچی: کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند، شہر میں بجلی کے بدترین بحران کا خدشہ

کراچی: کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند، شہر میں بجلی کے بدترین بحران کا خدشہ
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں بجلی کے بد ترین بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب سردی کی شدید لہر کی وجہ سے پنجاب کے سی این جی سٹیشنز اور صنعتی شعبے کو بھی گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز حکام کے مطابق سردی کی شدت کی وجہ سے گھروں میں گیس ہیٹرز اور گیزر کا استعمال بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب ایک ہزار ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گئی ہےاوراکثرعلاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایت عام ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب کے تمام صنعتی یونٹس اور سی این جی سٹیشنز کو رات گئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جس سے گھریلو صارفین کو گیس کا قدرے بہتر پریشر مل رہا ہے۔ سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی دوبارہ فراہمی کا فیصلہ بدھ کو کیا جائے گا تاہم صنعتی شعبے کیلئے گیس بندش کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz