میلبرن ٹی 20:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 4 رنز سے ہرا دیا

میلبرن ٹی 20:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 4 رنز سے ہرا دیا
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی چار رنز سے جیت کر اپنے مداحوں کے سامنے کچھ عزت بچا لی۔ میزبان کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر ایک سو سو سینتالیس رنز بنائے۔ تمام ٹاپ آرڈر بیٹنگ فلاپ ہونے پر نوجوان جیمز فنچ نے تریپن رنز تک مزاحمت کی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ جوابی اننگز میں انگلش اوپنرز کے علاوہ سب نے مایوس کیا۔ این بیل انتالیس رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ مچل جانسن کی تین وکٹوں نے ایشز کی فاتح حریف ٹیم کو ایک سو تینتالیس تک محدود کر دیا۔ چار رنز کی اس جیت کے ساتھ ہی میزبان آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ ہونے سے خود کو بچا لیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz