جنوری تاستمبر2010کے دوران 31000ہزار غیرقانونی پناہ گزینوںکو روکاگیا۔یورپی یونین.

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)یورپی یونین کی سرحدی نگرانی کی ایجنسی فرونٹیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جنوری تاستمبر2010کے دوران 31000ہزار غیرقانونی پناہ گزینوںکو روکاگیا۔فرونٹیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں لکھاگیاہے کہ ترکی کی جانب سے یونان داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی روک تھام کے لیے یونانی سرحدوں پرلگائی جانے والی فرونٹیکس ایجنسی نے انتہائی کامیاب اپریشن کیے ہیں جس کے نتیجہ میں یونان آنے والے غیر قانونی پناہ گزینوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔فرونٹیکس ایجنسی کے مطابق جنوری تاستمبر 2010کے درمیان اکتیس ہزارغیرقانونی پناہ گزین جن میں زیادہ ترکا تعلق افغانستان،الجیریا سے تھاکوروکا گیاجبکہ دیگرممالک میں شمالی افریقی ممالک،مشرق وسطیٰ ،ساؤتھ ایشیا کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بھی بہت بڑی تعداد نے یونان کارخ کیا۔فرونٹیکس کاکہناتھاکہ سمندری علاقہ جات کے بعد زمینی سرحدوں کی نگرانی کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے جس کے باعث غیرقانونی پناہ گزینوں کی آمد کوروکنے کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی تاہم ابھی تک مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے جس کے لیے مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz