طویل مذاکرات اوراربن ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان کے ساتھ بات چیت کے بعد حکومت نے اربن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی منظوری دے دی

ایتھنز(ڈاکٹرتنویر احمدسنی )طویل مذاکرات اوراربن ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان کے ساتھ بات چیت کے بعد حکومت نے اربن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی منظوری دے دی جس کااطلاق یکم فروری سے ہوگا اس بات کااعلان سیکریٹری آف سٹیٹ فار انفراسٹریکچر سپیروس ووگیاس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کیاگیا۔سرکاری میڈیاپر ہونے والے ایک مذاکرے میں بھی ووگیاس نے کہاکہ اربن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ حالات کودیکھتے ہوئے کیاجارہاہے جوکہ یکم فرورری سے 1.20یورو سے بڑھ کر1یورو ہوجائے گا۔ماہانہ بسوں اورٹرام کے ٹکٹ کی مالیت پنتیس یورو سے شروع ہوگی۔تاہم کرایوں میں اضافے کوسیاسی پارٹیوںکی جانب سے مسترد کرکے اس کوعوام پر اضافی بوجھ قراردیاہے جس کوفوری طورپرواپس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz