کراچی: قائد اعظم ٹرافی، حبیب بینک 32 سال بعد چیمپئن بن گیا

کراچی: قائد اعظم ٹرافی، حبیب بینک 32 
سال بعد چیمپئن بن گیا 
حبیب بینک نے قائد اعظم ٹرافی جیت کر بتیس سال بعد چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میں پی آئی کو پانچ وکٹ سے شکست ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پہلے ڈومیسٹک فلڈ لائٹ میچ میں حبیب بینک نے میدان مار لیا۔ اس سے پہلے حبیب بینک انیس سو ستتر، اٹھہتر میں قائد اعظم ٹرافی کا چیمپئن بنا تھا۔
فیصلہ کن معرکے میں حبیب بینک کو دو سو پینتیس رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ کپتان حسن رضا نے چوون رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فاتح ٹیم کے اوپنر آفتاب عالم نے سنچری مکمل کرتے ہوئے ایک سو چھے رنز بنائے۔ اس زبردست کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz