ایشیز سیریز: انگلینڈ نے سڈنی ٹیسٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے سڈنی ٹیسٹ کا کنٹرول سنبھال لیا
ایشز سیریز میں ایلسٹرکک اور ائن بیل کی شاندار سنچریوں کے بعد سڈنی ٹیسٹ کا کنٹرول انگلینڈ نے سنبھال لیا۔ انگلش ٹیم نے سات وکٹ پر 488 رنز بنا کرآسٹریلیا کیخلاف دوسو اٹھ رنز کی برتری حاصل کر لی۔ سڈنی میں ایشیزسیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 167 رنز اور تین وکٹ سے تیسرے دن کا کھیل شروع کیا۔ انگلش بیٹسمین الیسٹر کک اور آئن بیل کی شاندار بیٹنگ نے آسٹریلوی باولرز کو بےبس کر دیا۔ کک گیارہ رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔ آئن بیل نے کرئیر کی 12 ویں سنچری بنا کر ایک سو پندرہ رنز کی اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر میٹ پرائر چوون رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جونسن نےتین کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz