کوئٹہ، شاہ زین بگٹی کی ساتھیوں سمیت ہائیکورٹ سے ضمانت منظور

کوئٹہ، شاہ زین بگٹی کی ساتھیوں سمیت ہائیکورٹ سے ضمانت منظور
بلوچستان ہائی کورٹ نےجمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی اور ان کے 26 ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ شاہ زین بگٹی کو ان کے ساتھیوں سمیت 21 دسمبر کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں بلیلی چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سات روزہ ریمانڈ دیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے انہیں ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوادیا۔ سیشن کورٹ سے ضمانت کی مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل نے گیارہ جنوری کو بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی جس پر آج بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد نور مسکانزئی نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ زین بگٹی اور ان کے گرفتار شدہ ساتھیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین کے وکیل جے پرکاش کا کہنا تھا کہ مچلکے اگلے دو دن میں جمع کر ا دیئے جائیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz