کراچی میں آج سے جزوی کرفیو ہو گا ، رحمن ملک

کراچی میں آج سے جزوی کرفیو ہو گا ، رحمن ملک
وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے آج سے شہر کے کچھ علاقوں میں جزوی کرفیو ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ جزوی کرفیو کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ گلستان جوہر ، اورنگی ٹاﺅن کے حساس علاقوں میں آج جزوی کرفیو نافذ کر کے پولیس اور رینجرز کے مدد سے سرچ آپریشن کیا جائے گا ۔ اس دوران ان علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی اور یہاں موجود غیر مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ اجلاس کے اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحما ن ملک نے کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے مگر کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث تمام عناصر بے نقاب ہوں گے اور انہیں سخت سزادی جائے گی۔ کراچی میں تینوں نمائندہ جماعتوں پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کو لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور واقعات میں کوئی تیسری قوت ملوث ہے ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz