مڈ ٹرم انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں، پرویز مشرف

مڈ ٹرم انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں، پرویز مشرف
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ مڈ ٹرم انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ مسلم لیگ ق کے ساتھ تعلقات میں چودھری شجاعت رکاوٹ ہیں۔ دبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق صد پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کو مسلم لیگ ق یا مسلم لیگ نواز کی حمایت کی ضرورت ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بننا چاہتے ہیں اور پارلیمنٹ میں اتحادیوں کی بیساکھیوں پر کھڑا نہیں ہونا چاہتے۔ اگر مسلم لیگ نواز نےاتحاد کی خواہش ظاہر کی تو خوش آمدید کہیں گے۔ ایم کیو ایم سے مسلسل رابطہ ہے۔ سابق صد نے کہا کہ مسلم لیگ قائد اعظم سے رابطہ ہے۔ مگر سب سے بڑا مسئلہ شجاعت حسین ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کو ان کی قیادت تسلیم کرنا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کی حراست سے بلوچستان کے اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz