اسلام آباد: ہائیکورٹ نے دوبارہ کام شروع کردیا، ججوں کی حلف برداری

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے دوبارہ کام شروع کردیا، ججوں کی حلف برداری
ڈیڑھ سال بندش کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوبارہ کام شروع ہو گیا ہے اور اس کے نئے تعینات ہونیوالے دو ججوں نے آج اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پُر وقار تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ بلڈنگ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس ہائیکورٹ اقبال حمید الرحمٰن نے نئے تعینات ہونے والے دو ججز جسٹس ریاض احمد خان اورجسٹس محمد انور کاسی سےحلف لیا۔ صدارتی آرڈیننس کے تحت قائم ہونیوالی اسلام آباد ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ کےحکم پربند کر دیا گیا تھا اور تمام مقدمات لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں منتقل کر دئیے گئے تھے۔ تاہم مناسب قانون سازی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ اب دوبارہ بحال ہو چکی ہے۔ جس میں اقبال حمید الرحمٰن کو چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس آج مقدمات کی باقاعدہ سماعت کا آغازبھی رہے ہیں اور مقدمات کی کاز لسٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz