سرحدی محافظوں کوسرحدی علاقہ کے قریب واقع کھیتوں سے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کی لاش دستیاب

الیکساندروپولس(سکندرریاض چوہان)سرحدی محافظوں کوسرحدی علاقہ کے قریب واقع کھیتوں سے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کی لاش دستیاب۔حکام کے مطابق کھیتوں سے ملنے والی لاش جوکہ کسی افریقی ممالک کے باشندے کی معلوم ہوتی ہے کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان ہے جوکہ ترک یونان سرحد  کے قریب یونانی گاؤں پیپلو کی جیل کے نزدیک واقع کھتیوں سے ملی ہے۔حکام کاکہناہے کہ پناہ گزین کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی ہے جوکہ غیرقانونی طورپر یونان داخل ہونے کے بعد کھیتوں میں چھپے رہنے کے باعث سخت سردی کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے الیکساندروپولس کے یونیورسٹی جنرل ہسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیاگیاہے۔یادرہے کہ دوروز قبل بھی حکام کودریا کے کنارے سے دوپناہ گزینوں کی لاشیں ملی تھی جویخ بستہ پانی اورسردی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz