ایم کیو ایم اب وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں ہے، حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم اب وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں ہے، حیدر عباس رضوی
ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی نشستوں کی تعیناتی کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے اب ایم کیو ایم حقیقی طور پر اپوزیشن کہی جا سکتی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اب وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں ہے، آگے کیا ہو گا کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلوں پر ساتھ چلنا مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، قائد تحریک الطاف حسین کے مزید سیاسی رہنمائوں سے رابطے متوقع ہیں۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے حکومت کی سیاست کا نہیں بلکہ مفاہمت کی سیاست کا معاہدہ ہوا تھا۔ انہوں نے حکومت سے جاگیرداروں اور وڈیروں پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بم بالواسطہ ٹیکس کی ایک شکل ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz