امریکی فوج کے لئے جدید ڈرون 2 ماہ میں افغانستان پہنچ جائیں گے، واشنگٹن پوسٹ

امریکی فوج کے لئے جدید ڈرون 2 ماہ میں افغانستان پہنچ جائیں گے، واشنگٹن پوسٹ
امریکی فوج کے لئے جدید ڈرون تیار ہوگئے۔ کئی لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ یہ ڈرون دو ماہ میں افغانستان پہنچ جائیں گے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے بغیر پائلٹ طیارے میں نگراں کیمروں کا ایسا نظام نصب ہے جو نو ویڈیو کیمروں کے ساتھ کام کرتا ہے اور ایک وقت میں پورے ایک قصبے پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ اس کے کیمرے 65مختلف عکس فراہم کر سکتے ہیں جبکہ موجودہ ڈرون ایک کیمرہ استعمال کرتے ہوئے صرف ایک یا دو عمارتوں کی نگرانی کر سکتا ہے۔ امریکی فوج کے ایک اعلیٰ افسر میجر جنرل جیمس کے مطابق اس جدید نظام سے پورے شہر پر نظر رکھی جا سکے گی۔ تاہم یہ سوال ابھی باقی ہے کہ اتنی زیادہ تصاویر کو فوج کتنی جلدی چھانٹی کرکے ضروری معلومات متعلقہ حکام تک پہنچا سکے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz